تلنگانہ

حیدرآباد میں 5 منزلہ عمارت جھک گئی – عمارت میں مقیم خاندانوں کو خالی کردیا گیا

حیدرآباد کے کونڈا پور ڈویژن کے صدیق نگر میں ایک پانچ منزلہ عمارت کے جھک جانے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس عمارت کے قریب ایک اور بلڈنگ کی تعمیر کا کام جاری تھا۔ زیرِ تعمیر عمارت کے سیلر کی کھدائی کے باعث پرانی عمارت کے ستون زمین میں دھنس گئے، جس سے وہ ایک طرف جھک گئی۔

 

عمارت میں رہائش پذیر افراد اور دیگر مقامی باشندے شدید خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق کھدائی کی وجہ سے پرانی عمارت کے ستون کمزور ہو گئے، جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جی ایچ ایم سی (گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن) اور ہائیڈرولک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ حکام نے عمارت کے قریب موجود رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

 

مقامی لوگ خوفزدہ ہیں کہ عمارت کسی بھی وقت منہدم ہو سکتی ہے۔ اس ناخوشگوار واقعہ سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور رہائشی اپنے تحفظ کے لیے حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button