انٹر نیشنل

سعودی عرب – کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر47.7 ملین مسافر، تعداد میں 36 فیصد اضافہ 

ریاض ۔ کے این واصف

جدہ ایرپورٹ پر آن ارائیول ویزا کی سہولت فراہم کرنے اور جدہ ایرپورٹ کا مجموعی کار کردگی کے حوالے سے مملکت میں سرفہرست ہونے کے بعد اب ایک اور اعزاز حاصل ہوا۔

 

سعودی عرب میں جدہ ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سال2023 میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافروں کی تعداد 42.7 ملین کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرٹریفک کنٹرول کے شعبے کا کہنا ہے سال 2023 میں مجموعی طورپر42.7 ملین مسافروں کو سفری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ سال 2022 میں یہ تعداد 31.4 ملین تھی۔ جدہ ایئرپورٹ پر47.7 ملین مسافر، تعداد میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔

 

سعودی عرب میں جدہ ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سال2023 میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافروں کی تعداد 42.7 ملین کی ریکارڈ سطح تک پہنع گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔ سبق نیوز کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرٹریفک کنٹرول کے شعبے کا کہنا ہے سال 2023 میں مجموعی طورپر42.7 ملین مسافروں کو سفری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ سال 2022 میں یہ تعداد 31.4 ملین تھی۔

 

رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2023 میں جدہ ایئرپورٹ سے 2 لاکھ 50 ہزار پروزوں کی آمد و رفت ہوئی جبکہ سال 2022 میں یہ تعداد 2 لاکھ تھی۔ اندرون ملک پروازوں میں سب سے زیادہ طلب جدہ ، ریاض سیکٹر کی رہی۔ مذکورہ شہروں میں ایک برس میں 7.8 ملین مسافروں نے سفر کیا۔ جدہ ایئرپورٹ پرسال 2023 کا سب سے مصروف ہفتہ 24 سے 30 دسمبر کے درمیان رہا جس میں 9 لاکھ 79 ہزار افراد کو سفری سہولتیں فراہم کی گئی جبکہ سال 2022 میں 26 نومبر سے 2 دسمبر کے درمیان مسافروں کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار تھی۔

 

رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2023 میں جدہ ایئرپورٹ سے 2 لاکھ 50 ہزار پروزوں کی آمد و رفت ہوئی جبکہ سال 2022 میں یہ تعداد 2 لاکھ تھی۔ جدہ ایئرپورٹ پرسال 2023 کا سب سے مصروف ہفتہ 24 سے 30 دسمبر کے درمیان رہا جس میں 9 لاکھ 79 ہزار افراد کو سفری سہولتیں فراہم کی گئی جبکہ سال 2022 میں 26 نومبر سے 2 دسمبر کے درمیان مسافروں کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button