جنرل نیوز

صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے منظم جدوجہد ضروری۔ آصف آباد ضلع( TUWJ-IJU ) کے صدر عبدالرحمٰن کا بیان  

تلنگانہ اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹ یونین (TUWJ-IJU) آصف آباد ضلع صدر عبدالرحمن نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے منظم جدوجہد ہی واحد حل ہے۔پیر کو سرپور منڈل مرکز میں واقع آر اینڈ بی ہاسٹل میں جرنلسٹ اسوسی ایشن کی دوسری میعاد کے لیے منتخب ہونے والے ضلعی قائدین کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ٹی یو ڈبلیو جے کے ضلعی صدر عبدالرحمن نے اس موقع پر کہا کہ حکومتیں صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں غفلت برت رہی ہیں۔صحافیوں کو کئی مسائل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ گاؤں کی سطح سے لے کر ضلع کی سطح تک طویل المدتی جدوجہد کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ ہے کہ ضلع میں ورکنگ صحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں اور انہیں مکانات دیے جائیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع میں دیہی رپورٹرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے جلد تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو کسی قسم کا خطرہ ہوا تو ان کی برادری ان کے ساتھ کھڑی ہو گی اور اس مسئلے کے حل کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔ قبل ازیں TUWJ-IJU کے ضلعی نائب صدر عبدالجمیل نے ضلع میں ورکنگ صحافیوں کو مکانات دیۓ جانے اور ان کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

بصورت دیگر وہ اپنی انجمن کی قیادت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا انتباہ دیا۔ بعد ازاں اس موقع پر عبدالرحمن سمیت ، ضلع نائب صدر عبدالجمیل، ڈسٹرکٹ ایکریڈیٹیشن کمیٹی کے ممبر پرکاش گوڑ اور TUWJ-IJU الیکٹرانک میڈیا شعبے کے ضلعی نائب صدر رضوان خان کو شال اور گلپوشی سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں ٹی یو ڈبلیو جے کے لیڈر شفیع اللہ بیگ، رام داس، ملن کمار، صحافی آر کرشنا، تلسی داس، سری کانت، دھنونجے، پرساد گوڑ، سریدھر، ایرا راج شیکھر، رویندر، عبدالکبیر، ہری کرشنا اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button