جنرل نیوز

غریب بیٹیوں کی شادی کرانا بہت ہی نیک کام:اروند سنگھ

را جیش کشیپ کی جانب سے اجتماعی شادی کا اہتمام، اٹھارہ جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) آڈیٹوریم میں کشیپ سماج کے لیڈر راجش کشیپ کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوٸی۔جس سے خطاب کرتے ہوۓ سماجوادی پارٹی کے سابق ریاستی وزیراروندکمار سنگھ گوپ نے کہا کہ غریبوں کی مدد کسی بھی طرح کی جاۓیہ ایک بڑا اور نیک کام ہے اور آج کے دور میں بڑی تعداد میں غریب بیٹیوں کی شادی کرانا بہت ہی نیک کام ہے۔انہوں نے راجیش کشیپ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔اس کے بعد شہر کے بڑے تاجر آنجہانی سردارگنوبنٹ سنگھ اور سابق ضلع پنچایت چیٸرمین آنجہانی اشوک کمار کو خراج عقیدت پیش کی۔آج اس اجتماعی شادی تقریب میں تقریباً 18 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوۓ۔اس موقع پرسابق ممبراسمبلی رام گوپال راوت،سردار بھوپیندر سنگھ،اجے ورما،دھرمیندریادو،حشمت علی(گڈو)سمیت دیگر لوگ موجودرہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button