سینئر معلمہ نشاط فاطمہ کو ،،قومی ایوارڈ،

سنیئر معلمہ نشاط فاطمہ کو ،،قومی ایوارڈ،
کریمنگر 23ستمبر(نثار احمد پروانہ)سنیئر معلمہ ضلع پریشد اپر پرائمری اسکول اردو میڈیم پداپلی کو اردو ادب اور جدید اختراعی،تکنیکی،و فنی مہارتوں میں نمایاں کارکردگی پر قومی اردو شکشک کرم چاری سنگھ انڈیا2026 کا قومی ایوارڈ دیاگیا۔وہ گزشتہ 24 سال سے محکمہ تعلیمات کے تحت درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہی ہیں
۔ان کی بہترین کارکردگی پراردو شکشک کرم چاری سنگھ انڈیا کی جانب سے 14 ستمبر کو،،یوم قومی ہندی،، کے موقع پر غالب انسٹیٹیوٹ آڈیٹوریم،ایوان غالب مارگ،منڈی ہاوس، نئ دہلی میں منعقدہ ایک شابدار پر اٹر تقریب میں قومی صدر واصل علی گرجر کے ہاتھوں،،قومی اردو زبان،،ایوارڈ سے نوازاگیا۔جو ایک طلائ تمغہ،توصیفی سند اور مومینٹو پر مشتمل تھا۔اس پر مسرت موقع پر قومی سکریٹری وکاس رانا،ضیا الرحمان پروفیسر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، کے علاوہ ان کے زوجہ محمد حسین علی المعروف انور،پرتیما انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنسیس PIMSکریمنگر،عائشہ بانو اطہر لکچرار،رمشہ فاطمہ کو ارڈنیٹر IMS موجود تھے۔اس ایوارڈ کے حصول پر اساتذہ،عزیز و اقارب، سنیئر جرنلسٹ شفیق احمد اطہر،4 ٹی۔وی۔اسٹاف رپورٹر جگتیال عرفان جعفر رشید،توفیق احمد،عمران احمد،شوکت حسین عرف ساجد،سید تہنیت علی،کے علاوہ کاشف احمد،عفیف احمد،صوفیان علی(حال مقیم آمریکہ) نےانھیں دلی مبارکباد دیتے ہوے نیک تمناوں و خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ موصوفہ قبل اڑیں ریاستی اردو اکیڈمی سے ،،بیسٹ ٹیچر،،کا ایوارڈ سابق ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کے ہاتھوں حاصل کرچکی۔ محترمہ کی والدہ بھی موظف معلمہ رہ چکی جبکہ دو بہنیں اور ایک بھائ بھی درس و تدریس سے وابسطہ ہیں۔گرچیکہ ان کے برادر کلاں شکیل احمد ایڈوکیٹ شہر کریمنگر کے مختف فلاحی،رفاہی،تنظیموں سے وابستہ ہیں۔



