جنرل نیوز

خانقاہ واحدیہ طیبیہ سے خلفاء طاہر ملت شائع ہوگا 

بلگرام شریف ۔مولانامحمد قمرانجم قادری فیضی مدیر مجلہ جام میر بلگرام شریف نے بیان جاری کرکے بتایا کہ جملہ علماء کرام و مفتیان عظام اور اصحاب قرطاس و قلم آپ حضرات کو یہ پیغام مسرت پڑھ کر نہایت ہی فرحت و شادمانی ہوگی کہ سہ ماہی مجلہ جام میر بلگرام شریف کی طرف سے مجمع اورادو و وظائف رہبر راہ طریقت و شریعت حضور طاہرملت حضرت حافظ و قاری الحاج سید شاہ میر محمد طاہر میاں بلگرامی لقد رضی المولی عنہ کے وہ مجازی بیٹے جن کو آپ نے اپنی اجازت و خلافت اور جملہ سلاسل کی اجازت مرحمت فرمائی ان خلفاء کرام کے دینی، فقہی، علمی، تبلیغی، قومی، ملی، دعوتی، اصلاحی سرگرمیوں سے عوام الناس کو روبرو کرانے کے لئے اور ان کے گراں قدر اور بے لوث تحریری و تدریسی، فقہی و تبلیغی خدمات پر مشتمل مجلہ جام میر کی ٹیم "خلفاء طاہر ملت ” کتاب نکالنے جارہی ہے۔۔

آپ جیسے ذی صلاحیت اور عمدہ قلم کار اس سے بڑھ کر حضور طاہر ملت کا خلیفہ ہونے کے ناطے ،آپ سے امید قوی ہے۔ کہ اس عظیم کام میں ضرور ہاتھ بٹائیں گے اور اس تاریخی دستاویز کو معیاری بنانے میں مکمل قلمی تعاون ضرور فرمائیں ۔ اور آپ اپنے بارے میں مکمل معلومات مثلاً .آپ کی پیدائش ،مکمل تعلیم و تربیت، دینی، فلاحی، رفاہی، قومی، ملی، تدریسی، فقہی، تحریری، خدمات اور خلافت و اجازت کب ملی، ان سب چیزوں کے بارے میں مکمل جانکاری اپنی تحریر میں درج کریں۔ اور آپ کی تحریر کم از کم 5 صفحات پر مشتمل ہو۔ اس کے علاوہ آپ جن کو جانتے ہیں کہ وہ خلیفہ طاہر ملت ہیں۔ان تک یہ تحریر ضرور ارسال کریں۔۔ خلفاء طاہر ملت سے متعلق جو بھی آپ حضرات کے تاثرات، تخیلقات۔مناقب و کلام ہوں آپ حضرات اپنی بیش قیمت تحریرات ہمارے اس نمبر پر ارسال کریں ۔۔6393021704

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button