جنرل نیوز

نظام آباد میں 17 اکتوبر کو جماعت اسلامی ہند اور ایس آئی او کا خطابِ عام

نظام آباد میں 17 اکتوبر کو جماعت اسلامی ہند اور ایس آئی او کا خطابِ عام

 

نظام آباد، 9 اکتوبر (اردو لیکس): جماعت اسلامی ہند اور ایس آئی او نظام آباد کے زیراہتمام ’’بہار ہو کہ خزاں، لا الٰہ الا اللہ‘‘ کے عنوان سے 17 اکتوبر بروز ہفتہ رات 8:30 بجے بعد نمازِ عشاء، مسجد ہاشمی، قلعہ روڈ کے قریب خطابِ عام منعقد ہوگا۔

 

اس بات کا اعلان امیرِ مقامی جماعت اسلامی ہند، یعقوب پورہ، عبدالستار خان نے احمدی بازار میں واقع مرکزِ جماعت میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں میں دینی شعور اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

حالات موافق ہوں یا ناموافق، مسلمانوں کی اصل قوت ایمان اور مقصدِ حیات کے لیے جدوجہد میں مضمر ہے۔ یہ اجتماع مایوسی کے بجائے امید اور بے عملی کے بجائے بامقصد کردار کا پیغام دے گا۔ خطابِ عام سے جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبدالعزیز، امیرِ حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ محمد اظہر الدین، ایس آئی او تلنگانہ کے ریاستی صدر محمد فراز احمد، ایس آئی او انڈیا کے قومی صدر عبدالحفیظ خطاب کریں گے،

 

جبکہ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر مولانا ولی اللہ سعودی فلاحی صدارتی خطاب کریں گے۔ منتظمین نے عوام، بالخصوص نوجوانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ پریس کانفرنس میں خالد احمد، محمد غوث پاشاہ، محمد عبدالرحیم اور ایس آئی او کے ریاستی سیکریٹریز محمد فیصل خان اور محمد عبدالعظیم خان سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button