تلنگانہ

ہنمکنڈہ کی کم عمر ایڈوکیٹ روحی نبیلہ تلنگانہ ہائی کورٹ کی اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر مقرر

حکومت کی جانب سے احکامات جاری ۔وکلاء برادری کی مبارکباد 

ہنمکنڈہ _ 10 اگست ( پریس نوٹ) تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع مستقر سے تعلق رکھنے والی کم عمر  ایڈوکیٹ روحی نبیلہ کو تلنگانہ ہائی کورٹ اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر کی حیثیت سے تعینات کرتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کئے ۔بچپن سے ہی پیشہ قانون کے بارے میں پر جوش روحی نبیلہ نے ہنمکنڈہ میں انٹر تک تعلیم حاصل کی اور عثمانیہ یونیورسٹی کالج سے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم پاس کیا

 

۔روحی نبیلہ کے والد جناب محمد محمود ورنگل ڈسٹرکٹ کورٹ میں وکیل اور سرکاری وکیل کے طور پر نمایاں خدمات انجام دیئے ۔انہوںنے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 2016میں تلنگانہ بار کونسل میں اپنا نام درج کروایا اور سب سے پہلے ورنگل کورٹ میں بطور وکیلخدمات انجام دیں اور اعلی مقاصد کے حصول کے لئے تلنگانہ ریاست ہائی کورٹ میں اپنی پریکٹس شروع کی ۔روحی کے نظم و ضبط اور بہتر کام کرنے کے انداز کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ حکومت نے انہیں اے جی پی مقرر کیا ۔کم عمر میں اے جی پی حاصل کرنے والی روحی نبیلہ کامستقبل تابناک ہے

 

۔اس ضمن میں روحی نبیلہ نے عدالتی اور سرکاری عہدیداران کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے انہیں یہ ذمہ داری سونپی ہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ بغیر کسی تعصب و امتیاز کے اپنے فرائض بحسن خوبی انجام دیں گی ۔

 

روحی نبیلہ کو اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر کی حیثیت سے نامزد کئے جانے پر کے سمدرم کے سابق مارکٹ کمیٹی چیرمین گنٹہ سنجیوا ریڈی ،کانگریس قائد ایس ناگیشور رائو ،سابق بار اسو سی ایشن صدر آنند موہن ،ورنگل بار اسو سی ایشن صدر جیون گوڑ ،ہنمکنڈہ بار اسو سی ایشن کے قائدین جنگا سوپنا ،رما دیوی ،وکلاء سائی نریندر ،رحمن ،انڈالو ،رادھیکا شرما ،شریش ،پریسمتا سائکیا ،مکرم خان ،پروشا راج کے علاوہ ورنگل کے شہر کے اردو صحافیوں ،معززین شہر نے مبارکباد پیش کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button