جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا نے یوم جمہوریہ کے موقع پر کلکٹریٹ میں قومی پرچم لہرایا

نارائن پیٹ:26 جنوری (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا نے 74 واں ہندوستانی یوم جمہوریہ کو کلکٹریٹ کے احاطے میں منعقدہ تقریب میں ضلع کلکٹر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور قومی پرچم لہرایا۔ ضلع ایس پی وینکٹیشورلو اور رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی کے ساتھ قومی ترانا پڑا۔ پولیس نے سلامی دی۔ ضلع کلکٹر نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا بہت سے مجاہدین کی قربانیاں کےنتیجے میں آزادی ملی ہے ام ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے اس ملک کو آئین قانون دیا ہے۔ریاست تلنگانہ میں نارائن پیٹ ضلع تیزی سے ترقی کی سمت گامزن ہونے والا ضلع ہے۔ضلع میں آئل پام کے باغات اور کاشت پر 80، 90، 100 فیصد سبسڈی،4060 ایکڑ پر پودے فراہم کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ضلع میں تعلیمی ترقی کے لیے۔مختلف ترقیاتی پروگرام ضلع کے تمام شعبوں میں ترقی اہم مقصد ہے۔ ضلع کلکٹر نے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو ضلع کی ترقی میں بھرپور محنت کرنے کا مشورہ دیا۔ ۔ضلع پریشدچیرمین وناجما,رکن اسمبلی مکتھل سی چٹم رام موہن ریڈی، میانک متل ایڈیشنل کلکٹر ،پدمجارانی،پولیس عہدیداوں، عملہ اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button