جرائم و حادثات

علاج کے نام پر100 سے زیادہ خواتین کی عزت سے کھلواڑکرنے والے بابا کو14 سال کی سزا

نئی دہلی: ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے جلیبی بابا کو عدالت نے 100 سے زائد خواتین کے ساتھ علاج کے نام پرجنسی زیادتی کرنے والے جلیبی بابا کو عمرقید کی سزا سنائی۔ فتح آباد فاسٹ ٹریک کورٹ نے جلیبی بابا عرف امر پوری کو نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کے معاملے میں 14 سال، دیگر معاملوں میں 7-7 سال، اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ جلیبی بابا پر الزام ہے کہ اس نے نشہ آورشئے ملی چائے پلا کر 120 سے زائد خواتین کے ساتھ عصمت ریزی کی تھی۔ اس نے ان سبھی خواتین کے ساتھ عصمت ریزی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ اس ویڈیو کے سہارے جلیبی بابا خواتین کو بلیک میل کیا کرتا تھا۔ اس کے خلاف کاروائی اس وقت شروع ہوئی جب چند متاثرہ خواتین نے عدالت سے رجوع ہوکرانصاف کا مطالبہ کی۔ دوران تفتیش پولیس کو یہ انکشاف ہوا کہ وہ علاج کے نام پر وہ خواتین کو بلاتا تھا اور نشیلی چائے پلا کر ان کے ساتھ عصمت ریزی کرتا تھا اور ان کی ویڈیو بھی بنا لیا کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button