انٹر نیشنل
جرمنی ریلوے اسٹیشن پر چاقو زنی 12 افراد زخمی

نئی دہلی ۔ جرمنی کے ہیمبرگ سنٹرل ریلوے اسٹیشن پر ایک ہولناک واقعہ پیش آیا۔ ایک حملہ آور نے پلیٹ فارم پر کھڑے لوگوں پر چاقو سے اندھا دھند حملہ کر دیا۔ اس واقعہ میں 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے
جب کہ تین دیگر افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ کچھ لوگوں کو معمولی زخم آئے، مقامی میڈیا نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ جرمن پولیس نے اسے ایک بڑی واردات قرار دیا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق یہ واقعہ شام 5 بجے پیش آیا۔ شروع میں آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی بعد میں یہ تعداد 12 ہو گئی۔
پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔