نیشنل

ملک کو سماجی انصاف کی سیاست کی ضرورت کے ۔ایم اسٹالن وزیر اعلی ٹاملناڈو کا مسلم لیگ کے پلاٹینم جوبلی سے خطاب

محبوب نگر/….. مرزا قدوس بیگ ریاستی خازن مسلم لیگ تلنگانہ و محمد صادق حسین سیکریٹری ضلع مسلم لیگ محبوب نگر کے بموجب  مسلم لیگ کی پلاٹینم جوبلی کانفرنس کا چنئی میں  9اور10مارچ کا انعقاد عمل میں آیا ۔

انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر وسابقہ ممبر آف پارلیمنٹ کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں ملک کی تمام ریاستوں سے آے لاکھوں مسلم لیگی مندوبین نے شرکت کی۔ اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے سٹالن مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے کانفرنس کا افتتاح کیا اور اس تاریخی کانفرنس سے اپنے خصوصی خطاب کے ذریعے سنگھ پریوار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ۔ ہندوستان کے تنوع کو تباہ کرنے اور مذہب کی عینک سے لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے بی جے پی حکومت جو بھی کام کر رہی ہے اسے، 2024 کے انتخابات میں شکست سے دوچار ہوگی۔ مسلم لیگ کی جانب سے قومی یکجھتی اتحاد کے محاذ میں حصہ لینے کی کوششوں پر انہوں نے مبارک باد پیش کیا۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو جناب۔ایم کے اسٹالن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔مرکزی حکومت جس کی نمائندگی بی جے پی کر رہی ہے سے مطالبہ کیا کہ وہ اقلیتی اور پسماندہ طبقات کے ساتھ ا‌نصاف کرے۔اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے تمام افراد سے کہا کہ، ملک کو سماجی انصاف کی سیاست کی ضرورت ہے اور کہا کہ ان فاشسٹ اور فسطای طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ملک کی جمہوری نظام کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمداری ہے اور مزید مسلم لیگی رہنماوں کو مسلم لیگ کی پلاٹینم جوبلی کی مبارکباد پیش کی ۔ کانفرنس میں قرارداد کے ذریعے راشٹری طور پر متحد ہونے کی درخواست کی گئی۔

سنگھ پریوار کا مقصد ایک مذہب اور ایک قوم ہے۔ اقلیتوں کے لیے آئینی طور پر تصور کیے گئے حقوق کی قرارداد میں الزام لگایا گیا کہ مرکزی حکومت حقوق دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ آئین کے آرٹیکل 44 کے ذریعہ مساوات اور انصاف کو نقصان پہنچانے والی بدعنوانی کو منسوخ کیا جانا چاہئے۔

ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے تارکین وطن کو ووٹر لسٹ میں شامل کیا جانا چاہئے۔ اقلیتی وظائف کی منسوخی کی مرکزی پالیسی میں تبدیلی لا نا چاہیے کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد پیش کرنے والوں میں قابل ذکر

نیشنل آرگنائزنگ سکریٹری ای ٹی۔ محمد بشیر( ایم پی) لوک سبھا ، عبدالصمد صمدانی، (ایم پی) لوک سبھا۔ پی وی عبدالوہاب، (ایم پی) راجیا سبھا نواز کانی ، (ایم پی)لوک سبھا ۔ڈاکٹر ایم کے منیر، K.P.A. مجید، منورعلی شہاب ،خرم

انیس عمر۔ اور ابوبکر ،ریاستی جنرل سیکریٹری وسابقہ ایم ایل اے ۔ نے نظامت کے فرائض انجام دے ۔ اور اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کےلئے مسلم لیگ کے تمام ذیلی شاخیں ، مسلم یوتھ لیگ ، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، سوتنتر ٹریڈ یونین ، ویمینس لیگ ، کے علاوہ آل انڈیا کیرلا مسلم کلچر سینٹر نے شبانہ روز خدمات انجام دے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button