کورٹلہ میں این ایف واٹر پارک اینڈ ریزورٹ کا شاندار افتتاح

تلنگانہ کے کورٹلہ میں آج 9 مئی کو این ایف واٹر پارک اینڈ ریزورٹ کا شاندار افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں معزز مہمانوں کے طور پر سرکل انسپکٹر کے لکشمی نارائن اور سب انسپکٹر ایم چرنجیوی نے شرکت کرتے ہوئے ریزورٹ کا افتتاح انجام دیا۔
اس موقع پر واٹر پارک کے مالکان، محمد عظیم اور عبدالقدیر اور انتظامیہ، مقامی عوام اور بڑی تعداد میں زائرین موجود تھے، جس سے تقریب کا ماحول نہایت پرجوش اور دیدنی بن گیا۔ افتتاح کے بعد مہمانوں اور خاندانوں نے پارک میں موجود مختلف تفریحی سہولیات سے لطف اندوز ہوئے، جن میں سوئمنگ پول، بچوں کے لئے خصوصی پول، واٹر سلائیڈرز، رین ڈانس، پلے ایریا، باکس کرکٹ، ریزورٹ سہولیات اور فوڈ کورٹ شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب میں خاندانوں، نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے جشن جیسا سماں پیدا کر دیا، جبکہ منتظمین نے امید ظاہر کی کہ این ایف واٹر پارک اینڈ ریزورٹ مستقبل میں علاقے کی اہم تفریحی منزل بن کر ابھرے گا۔





