نیشنل

خاتون نے سر عام سب انسپکٹر کی چپل سے پٹائی کردی۔ ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ایک خاتون ای رکشہ ڈرائیور کی جانب سےٹریفک پولیس کو اپنی چپل سے پیٹنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے غازی آباد کا بتایا جا رہا ہے۔

 

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کو لوگوں کے ہجوم کے سامنے پولیس سب انست کو اپنی چپل سے پیٹتی ہوئی نظر آرہی ہے۔اطلاعات کے مطابق ٹریفک پولیس نے خاتون کو اپنا ای رکشہ ہٹانے کو کہا کیونکہ اس سے ٹریفک جام ہو رہا تھا

 

تاہم وہ غصے میں آگئی اور اپنی چپل سے پولیس ملازم کو مارنے لگی۔ وہ چیخ رہی تھی دھکا دے رہی تھی اور پولیس والے کو مار رہی تھی۔پولیس ملازم نے جواباً اپنا دفاع کرنے کے لیے ہاتھ اٹھایا اور آخر میں اسے دور جاتے دیکھا گیا۔

 

خاتون نے دعویٰ کیا کہ ٹریفک پولیس ملازم نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔ اس واقعہ کی اطلاع اندرا پورم پولیس اسٹیشن میں دی گئی پولیس نے خاتون کو گرفتارکر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button