جنرل نیوز

ایس ایم امداد ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے بلاتفریق مذہب چار سالوں سے غریب عوام میں کھانے کی مفت تقسیم

حیدرآباد 13/ مارچ (اردو لیکس) اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی کامل قدرت اور حکمت سے اس کائنات کو پیدا فرما کر انسانوں کو اس میں بسایا پھر انسانوں میں کسی کو مالدار تو کسی کو غریب و نادار کسی کو طاقتور تو کسی کو کمزور بنا یا ہے یہ اللہ پاک کی تقسیم ہے سماج میں خدمت خلق کے جذبے کے تحت ایس ایم امداد ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے گزشتہ چار سالوں سے بلاناغہ روزانہ دوپہر دیڑھ بجے اور شام ساڑھے چھ بجے غریب عوام میں بلا تفریق مذہب وذات مفت کھانے کی تقسیم عثمانیہ جنرل ہسپتال اور ٹولی چوکی بریج حیدرآباد پر ہزاروں غریب عوام میں مفت کھانے کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے

 

اس اہم کام میں حصہ لینے کے لئے استطاعت رکھنے والے احباب مزید معلومات کے لئے سیل نمبر 9000609654 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں بھوکوں کھانا کھلانا ایک کار ثواب و اجر عظیم ہے اس میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ایس ایم امداد ٹرسٹ حیدرآباد نے صاحب ثروت اہل خیر حضرات اپنا تعاون کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button