جنرل نیوز

کرہم نگر کے مسجد جعفری میں منگل کو جلسہ فتح مکہ، مولانا حامد محمد خان کا خطاب

منگل کو بعد نماز تراویح مسجد جعفری کریم نگر میں جلسہء عام بعنوان فتح مکہ ،  مولانا حامد محمد خان صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند ریاست تلنگانہ مخاطب فرمائیں گے ۔ عامۃ المسلمین سے شرکت کی اپیل

 

کریم نگر ۔11/ اپریل :(  محمد نثار احمد پروانہ) -ناظم ضلع جماعت اسلامی محمد خیر الدین صاحب کے اطلاع کے بمؤجب بروز منگل بعد نماز تراویح 10:30 بجے شب مسجد جعفری مکرم پورہ کریم نگر پر ایک عظیم الشان جلسۂ عام بعنوان فتح مکہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس جلسہء کو مولاناحامد محمد خان صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند ریاست تلنگانہ بحیثیت مہمان مقرر خصوصی خطاب کریں گے۔ مولانا عبدالرقیب حامد لطیفی سیکریٹری حلقہ،محمدخیر الدین ناظم ضلع کریم نگر اربن، مولانا عبدالحی شعیب لطیفی ناظم ضلع کریم نگر رورل اور امراۓ مقامی سید زبیر احمد ،نعیم الدین احمد ،سید معین احمد نے عامتہ المسلمین اور مسلم طالبات و خواتین کو اس مقدس جلسۂ میں کثیر تعداد میں اپنے دوست اور احباب کی ہمراہ 10:30 بجے شب شرکت کی پر خلوص اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button