جنرل نیوز

جمعیت علماء ضلع نظام آباد کی جانب سے مرحلہ وار عید پیاکیچ کی تقسیم

نظام آباد 14/اپریل (اردو لیکس)قوم وملت کی ہرموڑ پر راہ نمای کرنے والی عظیم جماعت اورملک کی واجد تنظیم جمعیت علماء ہر سال عیدین کے موقع پر شہر کی سلم بستیوں اورپسماندہ علاقوں میں رہنے والے ضرورت مندوں کے لےء رمضان راشن کڈس اورعیدپیاکچ کے نام سے تعاون وامداد کرتی ہے ان خیالات کا اظہارمولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوے کہا الحمداللہ سال حال پانچ سو سے زائد عید پیاکیچ تیارکرواے گےء جس میں سیویاں مغزیات ڈالڈا اور شکر جیسی ضروری اشیاء شامل ہیں حالات اوروقت کے تقاضہ کے مطابق جمعیت علماء ہر موقع پر مسلمانوں کی ملی ہمدردی ودینی راہ نمای کے لےء بروقت اقدامات کرتی آرہی ہے

 

اس موقع پر صدرجمعیة علماء ضلع نظام آباد مولاناسید سمیع اللہ نے تمام معاونین سے اظہارتشکر کرتے ہوے کہا کہ الحمد للہ آپ کا یہ مالی تعاون آپ کے لےء ضرور ذخیرہ آخرت بنے گا نیز یہ عید کے سامان کی تقسم کا سلسلہ عید تک جاری رہے گا مزید جو احباب اس مد میں تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ دفتر جمعیت علماء واقع بودہن روڈ پر ربط پیداکریں یا مکہ مسجد اور اسلامیہ مسجد پہونچ کر تفصیلات حاصل کریں اورتعاون دے کر رسید لینا نہ بھولیں

 

اس تقریب میں جمعیت کے ذمہ داران مولانااسماعیل عارفی وسیم احمد خان نصیر الدین عنایت علی افروز ارشد علی قاسمی حافظ شیخ ندیم حافظ مجیب الرحمان ودیگر نے معاونین کا شکریہ اداکرتے ہوے نیک تمناوں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button