جنرل نیوز

ظفریاب جیلانی کے انتقال پر انڈین نیشنل لیگ گجرات صوبہ کے صدر مولانا حسن علی راجانی کا اظہار افسوس و تعزیتی بیان

ممبئی 19 مئی: انڈین نیشنل لیگ گجرات صوبہ کے صدر مولانا حسن علی راجانی نے مرحوم ظفریاب جیلانی صاحب کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ظفریاب جیلانی صاحب کی وفات کی خبر سن کر میں کافی رنجیدہ ہوا ہوں۔مرحوم کا انتقال ملت اسلامیہ کے لیے بہت بڑا حادثہ اور ایک نا تلافی خسارہ ہے، بے شک خدا نے ان کو غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازاتھا، جو زمانہ طالبعلمی میں ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے صدر منتخب ہوئے تھے، انہوں نے بابری مسجد مقدمہ میں بہتر طور پر مسلمانوں کے موقف کو پیش کیا، وہ بورڈ کے تمام جلسوں میں بہت بہتر طور پر عدالتی اور قانونی مسائل کو پیش کیا کرتے تھے اور تمام حلقوں میں ان کی آراء کو بڑی اہمیت دی جاتی تھی، وہ بورڈ کے قدیم ترین رفیق اورسکریٹری تھے، اس کے علاوہ کئی اہم تعلیمی اداروں کے ذمہ دار تھے، قانونی خدمت کے ساتھ ساتھ وہ تعلیم کے میدان میں بھی بڑی خدمت انجام دے رہےتھے اور وہ مختلف جہتوں سے قوم و ملت کی خدمت انجام دے رہےتھے ،ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بس ہم پروردگار سے دعا گو ہیکہ خدا ان کی مغفرت فرمائے ،درجات کو بلند کرے اور خدا ہمیں اور ملت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button