ایجوکیشن

مانو مرکز مطالعات اردو ثقافت میں پی ایچ ڈی متعارف

حیدرآباد19مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں "اردو زبان اور اس کے تاریخی شعور کی جمالیاتی اور ثقافتی اقدار کے فروغ اور تحفظ” کے پیش نظر2007 میں مرکز مطالعات اردو ثقافت کا قیام عمل میں آیا۔مرکز، اپنے وژن اور مشن کے پیش نظر حیدرآباد کیمپس میں رواں تعلیمی سال سے اردو ثقافتی مطالعات میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کر رہا ہے۔ ڈاکٹر احمد خان، انچارج مرکز کے بموجب پی ایچ ڈی پروگرام کے دائرہ تحقیق میں خصوصی طور پر اردو ثقافت، لسانی ثقافت، ثقافتی اصطلاحات، تہذیبی فرہنگ، محاورات ، ضرب الامثال، اردو ادب میں تہذیبی عکاسی،مشترکہ تہذیب ، کثیر الثقافتی، رنگ و نسل، تنوع، تکثیریت، بقائے باہمی، مادی ثقافت، ہندوستانی ثقافت ، علاقائی ثقافت، ہند۔ اسلامی ثقافت، لوک ثقافت، شہری ثقافت، قبائلی ثقافت وغیرہ شامل ہیں۔ داخلہ انٹرنس کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ خواہشمند امیدوار 28مئی تک یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہےں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button