تلنگانہ

بیٹی کی شادی کے منڈپ میں باپ کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے موت _ تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں افسوسناک واقعہ

کریم نگر _ 25 مئی ( اردولیکس) بیٹی کی شادی کے منڈپ میں ہی باپ کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے  موت ہوگئی۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے گوداوری کھنی میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق 56سالہ ایل شنکر وٹھل نگر میں اپنی بیو،بیٹے اور بیٹی کے ساتھ رہتا ہے۔ شنکر کی بیٹی کی شادی کل شب مقامی سنگارینی کمیونٹی ہال میں انجام پائی۔ شادی کے موقع پر وہ کافی خوش نظرآرہا تھا،لیکن یہ خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔ بیٹی کی شادی کی مصروفیت کی وجہ سے وہ تھک کر کرسی پر بیٹھ گیا، اسی دوران توازن کھوکر وہ کرسی پر سے گرگیا۔وہاں موجود اس کے رشتہ داروں نے اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا ۔

 

تاہم ڈاکٹرس نے معائنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی شادی کے گھر میں ماتم چھاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button