سدارامیا کو ٹیپو سلطان کی طرح مار ڈالنے کی عوام سے اپیل کرنے والے بی جے پی کے سابق وزیر اسوتھ نارائن کے خلاف مقدمہ درج

بنگکورو _ 25 مئی ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق وزیر تعلیم سی این اسوتھ نارائن کے خلاف ایک انتخابی ریلی میں یہ کہنے پر مقدمہ درج کیا ہے کہ کانگریس لیڈر سدارامیا کو 18ویں صدی کے میسور کے حکمران ٹیپو سلطان کی طرح "ختم” کر دیا جانا چاہیے
اسوتھ نارائن، جو بسوراج بومائی حکومت میں وزیر تھے، نے 15 فروری کو ایک انتخابی ریلی میں سدارامیا، جو اب کرناٹک کے چیف منسٹر ہیں، کے بارے میں بیان دیا تھا۔ جس کے بعد کانگریس نے وزیر کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی لیکن اس وقت کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔اب تازہ طور پر میسور کانگریس نے دوبارہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔
جس پر اسوتھ نارائن کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی) اور 153 (فساد پیدا کرنے کے ارادے سے اشتعال دلانا) کے تحت دیواراج پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈروں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا جب انہوں نے فروری میں اشوتھ نارائن کی تقریر کے بعد شکایت درج کی۔
FIR registered against former Karnataka Minister and BJP MLA CN Ashwath Narayan at Devaraja Police Station in Mysuru for his alleged statement in which he said beat Siddaramaiah like Tipu Sultan. Karnataka Congress leaders are also demanding the arrest of Ashwath Narayan.
(File… pic.twitter.com/56OYICjHRd
— ANI (@ANI) May 25, 2023
اسوتھ نارائن کی تقریر کے جواب میں سدارامیا نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی لیڈر کا تبصرہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی کے مترادف ہے۔ "اسوتھ نارائن، آپ لوگوں کو کیوں اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں؟ بندوق خود لے لو،” اور مجھے مار دو ۔
Higher Education Minister @drashwathcn has appealed people to kill me like how Tipu was killed.
Aswath Narayan, Why are you trying to instigate people? Get the gun yourself.
— Siddaramaiah (@siddaramaiah) February 16, 2023