خالہ کی جانب سے رشتہ داروں میں بدنام کرنے کے بعد بے عزتی محسوس کرتے ہوئے ایک خاتون نے شوہر کے ساتھ کرلی خودکشی

نظام آباد _ 16 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے پوتنگل میں نوبیاہتا جوڑے نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی خودکشی سے قبل خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک سیلفی ویڈیو بنایا جس میں اس نے کہا کہ اس کی خالہ اسے اس کی ایک غلطی کو خاندان کے لوگوں کو بتاتے ہوئے اسے بدنام کررہی ہے جبکہ اس غلطی پر اس کے شوہر اور سسرال والوں نے اسے معاف کردیا ہے وہ بے عزتی محسوس کرتے ہوئے اپنے شوہر کے ساتھ خودکشی کررہی ہے
خاتون نے ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ ان دونوں کی خودکشی کے لئے صرف اس کی خالہ ذمہ دار ہے انہوں نے اپنی خودکشی کی وجہ بتاتے ہوئے جو ویڈیو بنایا اسے مقامی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کو بھیج دیا۔ سب انسپکٹر نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ نظام آباد ضلع کے پوتنگل منڈل کے ہیگڈولی گاوں کے رہنے والے انیل اور شیلجا کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔ وہ اپنے گھر والوں سے پیر کی صبح وہ یہ کہہ کر باہر آئے کہ وہ انٹرویو کے لیے جا رہے ہیں۔
بعد میں شیلجا نے ایک ویڈیو لے کر کوٹاگیری ایس آئی سندیپ کو بھیجا، اور کہا کہ اس سے غلطی ہوئی ہے اس غلطی کا علم ہونے پر اس کے شوہر اور سسرال والوں نے اسے معاف کر دیا تھا، لیکن اس کی خالہ نے اس غلطی کو رشتہ داروں کو بتا دیا۔جس کو وہ اور اس کے شوہر برداشت نہیں کر پا رہے ہیں اور گوداوری ندی میں اپنے شوہر کے ساتھ کود رہی ہے
کوٹاگیری ایس آئی سندیپ نے اس ویڈیو کو دیکھنے کے فوری بعد نوی پیٹ ایس آئی کو اس کی اطلاع دی کہ ایک جوڑا خودکشی کرنے گوداوری ندی کے پاس آ رہا ہے، مقامی پولیس باسر ندی کے بریج پر پہنچ گئی۔ لیکن وہ دونوں وہاں نہیں پہنچے ۔ متاثرہ کا فون نمبر ٹریک کرتے ہوئے ان کے مقام کا پتہ لگایا گیا جس سے یہ معلوم ہوا کہ یہ دونوں فقیر آباد اور مٹھا پور کے درمیان پائے گئے۔ وہاں جانے کے بعد پولیس کو ریلوے پٹریوں پر دو نعشیں ملیں۔پولیس نے نعشوں کو برآمد کرلیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔ ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا