انٹر نیشنل

شیخ السدیس کے بحیثیت امام کعبہ 40 سال مکمل

ریاض ۔ کے این واصف

شیخ عبدالرحمان السدیس نے بحیثیت امام کعبہ 40 سال مکمل کئے۔ عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے 22شعبان 1404 ھ (1984)کو حرم شریف مین امامت و خطابت کا آغاز کیا تھا۔ وہ حرم مکی کے ۹ اماموں میں ایک ہیں۔ 1960 میں پیدا ہوئے شیخ السدیس نے مئی ۲۰۱۱ میں حرمین شریفین کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ کا عہدے کا جائزہ حاصل کیا تھا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ شیخ عبدالرحمان نے ۸۰ کی دہائی میں حیدرآباد کا دورہ کیا تھا۔ اور مسجد باغ عامہ میں جمعہ کے نماز کی امامت فرمائی تھی۔ جس مین ہزاروں کی تعداد میں لوگون نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button