جرائم و حادثات

کاماریڈی کے  اے ٹی ایم میں سرقہ کی کوشش کرنےوالے کو چند ہی گھنٹوں میں کاماریڈی پولیس نے گرفتار کر لیا

 

کاماریڈی، 12 نومبر (سید کوثر علی) کاماریڈی شہر کے جے پی این روڈ پر واقع ایس بی آئی اے ٹی ایم میں نصف شب کے وقت رقم چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

 

ملزم نے اپنی شناخت چھپانے کے مقصد سے پہلے اے ٹی ایم مرکز میں نصب سی سی کیمروں کو نکال کر چوری کیا اور بعد ازاں لوہے کی سلاخ سے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر رقم لوٹنے کی کوشش کی۔ تاہم سکیورٹی الارم بجنے سے وہ رقم لیے بغیر فرار ہوگیا۔ضلع ایس پی ایم راجیش چندر، آئی پی ایس نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 11 نومبر کی رات تقریباً ایک بجے یہ واردات پیش آئی۔ شکایت موصول ہونے پر کاماریڈی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں

 

۔ ان کے احکامات پر ڈی ایس پی ایس مدھوسودھن کی نگرانی اور ٹاؤن ایس ایچ او نرہری کی قیادت میں خصوصی پولیس ٹیموں نے تحقیقات کا آغاز کیا۔پولیس کی تکنیکی تحقیقات اور حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر ملزم کی شناخت مہیش گیانوبا بندے (33) کی حیثیت سے ہوئی،

 

جس کا تعلق ریاست مہاراشٹر کے ضلع پربھنی سے ہے۔ وہ کاماریڈی کے والمیکی بینڈ شاپ میں بینڈ باجاتے ہوئے روزگار حاصل کررہا تھا۔تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم نے ایک شخص سے حاصل کردہ 10 ہزار روپے کا قرض ادا کرنے کے لیے اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

 

واردات کے بعد پولیس کو شبہ نہ ہو اس غرض سے وہ کاماریڈی ہی میں مقیم رہا۔ تاہم جب وہ اپنے آبائی مقام فرار ہونے کے لیے ریلوے اسٹیشن پہنچا تو پولیس نے اسے چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال کردہ لوہے کی سلاخ، اے ٹی ایم سے نکالے گئے سی سی کیمرے اور موبائل فون ضبط کرلیا

 

۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر ضلع ایس پی نے انتہائی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرنے والے کانسٹیبل نرسمہلو اور ہوم گارڈ موہن ریڈی کی خصوصی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button