جرائم و حادثات

کرناٹک میں خوفناک سڑک حادثہ۔ شیر خوار سمیت 6 ہلاک

حیدرآباد: کرناٹک کے ہوسکوٹے کے نزدیک ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چھ ماہ کی شیرخوار بچی سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 

یہ حادثہ تب پیش آیا جب چتور سے بنگلور جانے والی آر ٹی سی بس کی ایک لاری سے ٹکر ہوگئی۔مرنے والوں کی شناخت چھور ضلع گنگادھرا نیلور حلقہ کے رہنے والوں کے طور پر کی گی ہے۔

 

 

کرناٹک کے وزیر ایم رام پراساد نے ہوسکوٹے کے نزدیک پیش آنے والے سڑک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن امداد کی جائے گی

 

اس کے ساتھ ہی انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کا مزید بہتر علاج کیا جائے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button