انٹرٹینمنٹ

سگریٹ اور شراب نوشی کرتی ہیروئنس کی تصاویر وائرل

ممبئی: جب بھی بالی ووڈ انڈسٹری کا نام آتا ہے تو سب سے پہلے ہیرو سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کے چہرے ذہن میں آتے ہیں۔ اسی طرح ہیروئنس کا ذکر ہوتے ہی دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور جیسے نام یاد آتے ہیں

 

لیکن اب انہی صفِ اول کی ہیروئنس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رہی ہیں۔ ان تینوں ہیروئنس کے ایک ہی جگہ اکٹھا ہو کر انجوائے کرتے ہوئے کئی فوٹوز سامنے آئے ہیں۔ ان تصاویر میں تینوں ہیروئنس شراب پیتی اور سگریٹ نوشی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔خاص طور پر دیپیکا سگریٹ پیتی ہوئی دھوئیں کے حلقے بناتی دکھائی دے رہی ہیں۔

 

ایک طرف شردھا کپور ہاتھ میں شراب کا گلاس پکڑ کر پوز دے رہی ہیں جبکہ درمیان میں بیٹھی عالیہ بھٹ شرماتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ یہ تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں تاہم ان تصاویر پر مختلف طرح کے تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس بہت پیسہ آ گیا ہے، اسی لیے اس طرح پارٹی کر رہی ہیں۔

 

کچھ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ اصل تصاویر نہیں بلکہ اے آئی (AI) کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔ جبکہ کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ پرانی تصاویر ہیں جنہیں اب دوبارہ وائرل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button