جنرل نیوز

جگتیال بی آر ایس لیڈر و سابق وائس چیئرمین ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی ایم اے محسن کی کانگریس میں شمولیت

جگتیال _ 23 فروری ( اردولیکس) جگتیال بی آر ایس لیڈر و سابق وائس چیئرمین ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی ایم اے محسن نے آج اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔ محسن نے کانگریس لیڈر و سابق صدر ملت اسلامیہ جگتیال سنٹرل کمیٹی میر کاظم علی کی قیادت میں کانگریس کے سینئر لیڈر و رکن کونسل ٹی جیون ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر جیون ریڈی نے ایم اے محسن کو کانگریس کھنڈوا پہناکر انہیں پارٹی میں شامل کرلیا۔ اس موقع پر صدر ملت اسلامیہ جگتیال سنٹرل کمیٹی ایم اے باری ، سابق چیئرمین بلدیہ ناگا بھوشنم اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button