جرائم و حادثات

شادی کے لئے لڑکی نے کیا لڑکے کا اغوا _ حیدرآباد میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ

حیدرآباد _ 23 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد کی اوپل پولیس نے ٹی وی چینل کے اینکر و سافٹ ویر انجینئر کو اغوا کرنے والی نوجوان خاتون کو گرفتار کرلیا۔ معلوم ہوا کہ اس نے اس سے شادی سے انکار پر اغوا کیا تھا۔ 10 فروری کی آدھی رات کو خاتون نے کرایہ کے پانچ لوگوں کی مدد سے پرناؤ کو اغوا کر کے ایک کمرے میں بند کر دیا۔ نوجوان خاتون نے اینکر پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا تھا جس سے انکار پر یہ حرکت کی۔ 11 فروری کی صبح متاثرہ اینکر نے ملزمہ کے چنگل سے فرار ہو گیا اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔

مقدمہ درج کرنے اور تفتیش کرنے کے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ نوجوان کو اغوا کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا کاروبار کرتی ہے اور اسے شادی کی ایک سائٹ پر پرناو کی تصاویر دیکھنے کے بعد اسے اس سے پیار ہو گیا تھا اور اس نے اس سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور شادی کی تجویز پیش کی انکار پر اسے اغوا کر لیا ۔

 

اوپل پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے عدالت کے حکم کے مطابق اسے ریمانڈ پر بھیج دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button