اردو لیکس کے 8 سال کی تکمیل پر ایڈیٹر ذیشان علی زاہد کو وائس آف میڈیا نیشنل جرنلسٹ یونین کی مبارکباد
حیدرآ باد ۔ اردو لیکس آن لائن پورٹل کے آٹھ سال کی تکمیل پر ایڈیٹر ذیشان علی زاہد کو تلنگانہ وائس آف میڈیا نیشنل جرنلسٹ یونین نے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب مسٹر بی سندیش صدر وائس آف میڈیانے اردو لیکس کی کم وقت میں ترقی پر ان کے تمام ذمہ داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پورے ہندوستان میں اردو کے کام کے لیے آگے آرہی ہے۔
جناب محمد ایوب خان صدر اردو ونگ تیلنگانہ وائس آف میڈیا وایڈیٹر اردو انڈیا پوسٹ نے ذیشان علی زاہدکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اردو داں طبقے کو ایک نئی جہت طاقت فراہم کرنے کا کام کیا ہے جناب رشید عالم الحفیظی ایڈیٹر دبنگ صحافت نے ایڈیٹر اردو لیکس کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسٹر ذیشان زیدی نے خوب دلچسپی اور محنت سے اردو کی فلاح و بہبود کے لیے اچھے انداز میں کام کیا ہے جناب محمد عبدالقادر نائب صدر وائس آف میڈیا نے مسٹر ذیشان علی زاہد ایڈیٹر اردو لیکس کی آٹھ سالہ کامیاب محنت کوشش کو خوب سراہتے ہوئے
کہا کہ موجودہ دور میں اردو کو زندہ رکھنا اور اردو کی ترقی کے لیے کام کرنا ایک قابل تعریف اور عظیم کارنامہ ہے ا جسکو کبھی بھولا نہیں جا سکتا۔ اس موقع پر مسٹر محمد عبدالقادر نے ایڈیٹر اردو لیکس جناب ذیشان علی زاھد کی تہنیتی تقریب و اعتراف خدمات پر ایک جلسہ ، منعقد کرنے کا اظہار کیا ۔