جنرل نیوز

سید احمد پاشا قادری کے انتقال پر امیرِ حلقہ جماعت اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہرالدین کا اظہار تعزیت

حیدرآباد ۔امیرِ حلقہ جماعت اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہرالدین نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے معتمدِ عمومی و سابق رکنِ اسمبلی جناب سید احمد پاشاہ قادری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات ایک سنجیدہ، تجربہ کار اور عوام دوست رہنما کی جدائی ہے، جو سیاسی و سماجی میدان میں طویل عرصہ تک سرگرم رہے۔ امیر حلقہ نے کہا کہ مرحوم کا جذبہ ملی اور انکے خدمت خلق کے کام تادیر یاد رکھے جائیں گے۔انہوں نے ساری زندگی مجلس کے وفادار سپاہی کی طرح بسر کی اور حتی الوسع ملت کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے۔

 

جناب محمد اظہرالدین نے مرحوم کی ملی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button