حیدرآباد میں پولیس کو دھمکی دینے والے ایک بی جے پی لیڈر پر اے سی پی نے طمانچہ رسید کردیا

حیدرآباد _ 18 جون ( اردولیکس)مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کو فون کرتے ہوئے شکایت کرنے کی دھمکی دینے والے بی جے پی کے ایک لیڈر کو حیدرآباد پولیس کے ایک اے سی پی نے طمانچہ رسید کردیا
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے آصف نگر پولیس زون کے حدود میں رات دیر گئے تک ہوٹل کھلی رکھنے کی شکایت پر متعلقہ زون کے اے سی پی ایک ہوٹل کو کو رات 11 بجے بند کروا رہے تھے اس دوران ایک بی جے پی لیڈر امر سنگھ جو اسمبلی انتخابات میں کاروان اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ بھی کیا تھا وہاں پہنچ گئے
اور اے سی پی کے ساتھ ہوٹل بند کروانے کے معاملے میں بحث و تکرار کی۔ امرسنگھ نے بتایا کہ ہوٹلوں کو وقت سے پہلے بند کروایا جا رہا ہے انہوں نے اے سی پی کو دھمکی دی کہ وہ مرکزی وزیر بنڈی سنجے سے ان کی شکایت کریں گے۔جس پر برہم اے سی پی بی جے پی لیڈر پر طمانچہ رسید کردیا اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے