جنرل نیوز

حیدرآباد میں چیلنجرمیڈیا انسٹی ٹیوٹ کا وزیرداخلہ محمود علی نے کیا افتتاح

حیدرآباد29اگست (پریس نو) حیدرآباد شہر میں واقع چیلنجر میڈیا انسٹی ٹیوٹ کا آج ریاست کے وزیر داخلہ جناب محمود علی نے افتتاح کیا۔ اس تقریب میں تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکاڈمی کے صدرنشین الم نارائنا، تلنگانہ اسٹیٹ اقلیتی فینانس کارپوریشن کے صدر نشین محمد امتیاز اسحاق، تہذیب ٹی وی کے سی ای او خورشید ربانی ، سینئر صحافی ماجد حسین ، موظف آئی آئی ایس سریندرناتھ، سی ای او ساہتہ ٹرٹسٹ سیدانیس الدین ، ٹرسٹی افتخارالدین غوری، سی ای منصف ٹی وی و فاونڈر چیلنجر میڈیا انسٹی ٹیوٹ حبیب نصیر،راوف راہی پروگرام ہیڈ منصف ٹی وی ودیگر موجود تھے۔ادارے کے ڈائریکٹر اکاڈمک ڈاکٹر تبریز حسین تاج ، ڈائریکٹر اڈمن میرصدیق علی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ چیلنجر میڈیا انسٹی ٹیوٹ میں ماس کمونی کیش اور جرنلزم سے متعلق کورسس کی معیاری تربیت کا نظم ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں جدید ٹکنالوجی سے آراستہ اسٹڈیوبنایا گیا ہے تاکہ طلباء کو موجودہ دورکی طلب کے مطابق ڈھالا جاسکے۔ اس ادارے میں مستحق طلبا کے لے اسکالرشپس کا انتطام ہے تاکہ غریب اور مستحق طلباء بھی میڈیا کورس حاصل کرتے ہوئے صحافتی میدان میں صحافی، اینکر، کیمرہ مین، ویڈوایڈیٹر، گرافک ڈیزائنر، سوشل میڈیا ایڈیٹر،اینیمیٹرس بن کر روزگار حاصل کرسکیں ۔ آج اس میدان میں سچے اور ایماندار افراد کی اشدضرورت بھی ہے۔چیلنجرمیڈیا انسٹی ٹیوٹ میں انتہائی تجربہ کار اساتذہ کی خدمات لی جارہی ہے تاکہ طلباکو اچھی طرح سے نکھار سکے۔ جب یہ تمام جانکاری مہمانوں کو دی گئی تو انہوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کی بے حد ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button