ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی جانب سے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپ ون مینس کےامتحان کے لیے مفت کوچنگ کلاسس
اضلاع کے امیدواروں کے لئےآن لائن کلاسس کا بھی انتظام

حیدرآباد ۔ 29جولائی۔ پریس ریلیز۔ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن گروپ-1 مینس2024 کے امتحان کے لیے 11 ہفتوں پر مشتمل مفت کورس کا اعلان کیاہے۔اس کورس کے لئےکلاسس کا آغاز یکم اگسٹ سے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کیمپس واقع ملے پلی حیدرآباد پر ہوگا۔ خواہشمند امیدواررجسٹر یشن کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ویب سائٹ
www.mseducationacademy.in
پر وزٹ کریں۔ ایسے طلباء جوان کلاسس میں شرکت نہیں کرسکتے یا جو اضلاع میں مقیم ہیں ،انکے لئے آن لائن کلاسس کا بھی انتطام کیا جا رہا ہے۔
اس کورس کی خصوصیات یہ ہیں کہ یہاں طلباء کی رہنمائی کے لیے ون آن ون مینٹرشپ سیشنس،تمام امتحانی مضامین کا جامع جائزہ، ہر ہفتے کے آخر میں سیکشنل ٹیسٹ ،ریئل ٹائم پریکٹس اور فیڈ بیک ،امتحان کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مضمون نویسی میں خصوصی تربیت، ہر طالب علم کے سیکھنے کے اندازکے مطابق مطالعہ کا منصوبہ بنانے میں مدد، باہمی تعاون سے سیکھنے کے لئےگروپ اسٹڈی اور ڈسکشن فورمز کی تشکیل، امتحان کے وقت کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کی حکمت عملی وٹائم مینجمنٹ میں سدھار کی تکنیک ، جیسی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپ ون مینس کے امتحا ن کی فری کوچنگ کا اعلان کرتے ہوئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمدنے کہا۔”ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں، ہمارا مقصدبیوروکریٹس کو تیار کرنا ہے جو معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپ ون مینس -2024 کے امتحان کے لیے یہ مفت کریش کورس غیر معمولی اور اعلٰی سرکاری عہدوں کے خواہشمند نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کے لئے جاری ہمارے عزم کا حصہ ہے۔ اس کورس کا دورانیہ 11 ہفتوں پر مشتمل ہوگا اس کا انتظام بمقام ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی، گھاٹالہ مسجد کے پاس، معظم پورہ، نیو ملے پلی، حیدرآباد پر کیا گیا ہے اور یہ کوچنگ یکم اگسٹ 2024 سے شروع ہوگی۔”
ایم ایس کی جانب سےتلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپ ون مینس کے امتحا ن کی فری کوچنگ سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9154143322پر رابطہ کریں۔