ایجوکیشن

مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کو لم پلی میں اشرفیہ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ اور مفت سمر کمپیوٹر کورس کلاسس کا ڈاکٹر راجکمار ریڈی چیرمین بھشمراج فاؤنڈیشن کے ہاتھوں افتتاح: 

مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کو لم پلی میں اشرفیہ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ اور مفت سمر کمپیوٹر کورس کلاسس کا ڈاکٹر راجکمار ریڈی چیرمین بھشمراج فاؤنڈیشن کے ہاتھوں افتتاح: 

نارائن پیٹ: اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کے زیر اہتمام کولم پلی و اطراف و اکناف کے طلباء و طالبات کے لئے مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کو لم پلی میں اشرفیہ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ میں مفت گرمائی کمپیوٹر کورس کلاسس کا بھی افتتاح بدست سید جلال حسینی اشرفی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی و ڈاکٹر راج کمار ریڈی چیرمین بھشمراج فاؤنڈیشن کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ انکے ہمراہ کولم پلی سرپنچ ایم بالو ائب سرپنچ بجرنگ بھی موجود تھے

 

۔ اس موقع پر الحاج محمد شفیع چاند سیکٹریری اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی نے گرمائی تعطیلات میں طلباء و طالبات سے اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی ہے۔ مفت کمپیوٹر کورس کا آغاز 09 مئی بروز ہفتہ سے ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ چھٹویں جماعت سے ڈگری تک کے طلباء و طالبات اس مفت کمپیوٹر کورس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

 

طلباء و طالبات فری کمپیوٹر کورس میں داخلہ لینے کے لئے مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کو لم پلی میں درخواست فارم پر کرکے داخل کریں۔ نشستیں محدود ہیں جلد از جلد داخلہ لیں۔

 

واضح رہے کہ پچھلے کچھ روز قبلہ بھشمراج فاؤنڈیشن کی جانب سے اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے لئے 85 ہزار روپے کا چیک ڈاکٹر راج کمار ریڈی کے ہاتھوں دیا گیا تھا۔ اس موقع پر سید احمد حسینی اشرفی’ محمد تاج الدین’ فضل احمد ‘ سید دستگیر حسینی’ حافظ جلال’ کے علاؤہ بھشمراج فاؤنڈیشن کے ذمہ داران موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button