این آر آئی

الف انٹرنیشنل اسکول” کا پندرہ سالہ جشن۔ اساتذہ کو “الف ایجو ایوارڈ’24 سے نوازا گیا

ریاض – کے این واصف 

الف انٹرنیشنل اسکول نے اپنے قیام کی 15ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ پر وقار تقریب میں ریاض مختلف اسکولز کے پندرہ ٹیچرز کو “الف ایجو ایوارڈ’24” سے نوازا گیا جنہوں نے ریاض کے انڈین انٹرنیشنل اسکولوں میں تدریس کے مقدس پیشے میں 15 سال سے زیادہ کا عرصہ وقف کیا ہے۔

 

۔زینت جعفری، ایک تجربہ کار معلمہ اور وہ بصیرت افروز شخصیت جنہوں نے ریاض میں انڈین اسکول کی بنیاد رکھی اور پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ سے نوازی گئین نے ایوارڈز پیش کئے۔ انھون نے ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کی ستائش کی۔ انھون نے مزید کہا کہ ’الف انٹرنیشنل اسکول کی یہ کاوش انتہائی قابل تعریف اور منفرد ہے۔

 

الف ایجو ایوارڈ’24، حاصل کرنے والون مین میمونہ عباس (IISR)، زاہدہ جبین (IISR)، شمیم مجید باشا (IIPS)، فائزہ سلطان (IISR)، صبی فاطمہ شاہیر (ال یاسمین انٹرنیشنل اسکول)، صبیحہ شیخ (IISR)، نذیر ای.ایچ (IISR)، چترا ستیش (ماڈرن انٹرنیشنل اسکول)، فریحہ سالین (IIPS)، پروین سلطانہ (یارا انٹرنیشنل اسکول)، کویتا شیواکمار (ماڈرن مڈل ایسٹ انٹرنیشنل اسکول)، فاطمہ خیرالنساء (الف انٹرنیشنل اسکول)، نایمہ خاتون (یارا انٹرنیشنل اسکول)، ثمینہ وقار (DIDPS) اور عائشہ بانو (الف انٹرنیشنل اسکول) شامل تھے۔

 

ایوارڈ کی تقریب کا افتتاح ڈاکٹر موساد بداح الساہلی، اسسٹنٹ پروفیسر اور کنسلٹنٹ کنگ سعود یونیورسٹی کالج آف میڈیسن نے کیا۔ سلمان خالد، سابق چیئرمین IIPS، بھی موجود تھے۔ الف گروپ آف اسکولز کے سی ای او لقمان احمد نے تقریب کی صدارت کی اور پرنسپل محمد مصطفیٰ نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ محمد احمد، ڈائریکٹر الف گلوبل اسکول، نوشاد نالکتھ ہیڈ ماسٹر، اور علی بخاری ایڈمنسٹریٹر، تقریب میں موجود تھے۔

 

پروگرام کے منتظم انس نے استقبالیہ خطاب پیش کیا اور نوشین نے شکریہ ادا کیا۔

لیے

متعلقہ خبریں

Back to top button