سعودی عرب میں دسمبر تک موسم معتدل رہنے کی توقع
ریاض کے این واصف
مملکت کے تقرےباُ تمام علاقون مین گرمی کی شدت ختم ہوگئی ہے۔ ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ آج سے لے کر دسمبر تک سعودی عرب کا موسم اعتدال پر مائل رہے گا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ موسم کے اعتبار سے ہم سال کے بہترین دنوں میں داخل ہورہے ہیں جس میں رات کے وقت ہوا کے ٹھنڈے جھونکے محسوس ہوں گے جبکہ دن کے وقت گرمی انتہائی کم رہے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ سایہ میں بیٹھنے سے موسم کا لطف اٹھایا جائے گا، گرما کی حدت صرف دوپہر تک محدود ہوگی ، صبح کے وقت موسم بہار کی کیفیت ہوگی، شام کو خزاں کا سا ماحول محسوس ہوگا جبکہ رات کو ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔ جنوبی ریجن کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی اور اسی سے ملتی جلتی کیفیت مشرقی ریجن میں بھی ہوگی۔
محکمے نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ درجہ حرارت 41 ڈگری ہوگی جبکہ ریاض، حفر الباطن اور دمام میں 40 اور 39 ڈگری ہوگی۔ ادھر جنوب میں موسم سرد رہے گا جہاں ابہا میں 11 ڈگری، طریف، القریات، ابہا اور باحہ میں 16 سے 18 ڈگری رہے گی۔