تلنگانہ

مندر کے سامنے گوشت کا ٹکرا ملنے کے واقعہ پر حیدرآباد پولیس کا بیان۔ افواہیں پھیلانے پر قانونی کاروائی کا انتباہ

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے مانصاحب ٹینک علاقے میں کل رات دیر گئے ایک مندر کے سامنے سڑک پر جانور کا گوشت پڑا ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس عہدیدار مقام واقعہ پر پہنچ گئے

 

اور تحقیقات شروع کردی گئ ہے۔ تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا جس میں پتہ چلا کہ ایک کتا کچرہ کنڈی سے گوشت کا ٹکڑا لے کر جارہا تھا جسے اس نے مندر کے سامنے کی سڑک پر اچانک چھوڑدیا۔ کمشنر آفیس سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق شہریوں سےگزارش کی گئی ہے

 

کہ کسی بھی جھوٹا پروپیگنڈہ اور من گھڑت کہانیاں نہ بنائی جائے۔ ایسا مواد پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button