تلنگانہ
ڈی ایس سی امیدواروں کے اسناد کی جانچ کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی عہدیداروں کو ہدایت

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ڈی ایس سی امتحان میں منتخب امیدواروں کے تقرر نامے حوالے کرنے اور دھان کی خریدی کے سلسلے میں سکریٹریٹ سے ضلع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی
۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ضلع کلکٹرس سے کہا کہ ڈی ایس سی امیدواروں کے استاد کی جانچ کا کام 5 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے اور 9 اکتوبر کو تقرر نامے حوالے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی خریدی کے لئے ریاست بھر میں 7 ہزار آئی کے پی مراکز قائم کئے جائیں گے
۔جہاں ضرورت ہو وہاں نئے آئی کے پی مراکز قائم کرنے کی ہدایت دی۔باریک چاول کی خریداری کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔دھان کی خریدی کے لئے کال سنٹر قائم کرنے کا مشورہ دیا۔ فائن رائس کے لیے 500 روپے کا بونس دیا جائےگا.