تلنگانہ
حیدرآباد کے پرانے شہر کے دو نوجوان سڑک حادثہ میں جاں بحق ؛ دیگر تین نوجوان زخمی

حیدرآباد _ 25 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے چمپاپیٹ علاقے میں ایک تیز رفتار کار برقی پولی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ان کی شناخت پرانے شہر کے چندرائن گٹہ کے رہنے والوں کی حیثیت سے ہوئی ہے حادثہ میں مزید تین نوجوان بھی زِخمی ہوئے ہیں ان علاج کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بنڈلہ گوڑہ کے راجیو گاندھی نگر سے تعلق رکھنے والے 5 دوست چہارشنبہ کو رات دیر گئے شوارمہ کھانے کے لئے چمپاپیٹ ایس یو وی کار میں روآنہ ہوئے تھے واپسی کے دوران ان کی تیز رفتار کار بےقابو ہو کر برقی کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو نوجوان محمد عدنان اور صفیان کی موقع پر موت ہوگئی اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔
سرور نگر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔