تلنگانہ

بی آر ایس کو لگا ایک اور دھکہ

حیدرآباد۔ ریاست میں 10 سال تک اقتدار پر رہنے والی بی آر ایس پارٹی کو ایک کے بعد ایک دھکہ پہ دھکہ لگتے جا رہے ہیں۔ پارٹی کے ایم ایل اے اور ایم ایل سیز کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ طور پر اس فہرست میں شیری لنگم پلی کے رکن اسمبلی اے گاندھی بھی شامل ہو گئے۔

 

انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ان کے ساتھ ان کے حامی بھی کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔ ابھی تک بی آر ایس سے کانگریس میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button