این آر آئی
بزم غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم، جدہ کے زیر اہتمام مفتی خلیل احمد کی تہنیت

جدہ ۔ نمائندہ اردو لیکس
جدہ مین حیدرآباد کمیونٹی یا سماجی تنظیمین ہندوستان سے جدہ آنے والی محترم و معروف شخصیات کے خیرمقدم کرتی اور تہنیت پیش کرتی ہین۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر مفکر اسلام حضرت علامہ مفتی خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم عالیہ کی جدہ میں بغرض حاضرئ حرمین شریفین آمد پر بزم کی جانب سے امیر جامعہ نظامیہ کے عہدۂ جلیلہ پر فائز ہونے پر تہنیت و مبارکباد پیش کی گئ اور حضرت امیر جامعہ نظامیہ کی درازئ عمر کے لئے دعائیں کی گئیں۔ نیز جامعہ نظامیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور جامعہ کی ترقی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔