ایجوکیشن

اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں سائنس نمائش کا انعقاد

حیدرآباد 10 اپریل ( اردو لیکس )اشرف المدارس ہائی اسکول املی بن یاقوت پورہ حیدراباد میں سائنس نمائش کا انعقاد عمل میں آیا مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد عثمان صاحب ریٹائرڈ ڈائریکٹر کریڈا نے شرکت کی، انتظامیہ کے نائب صدر سید انور الہدی ائی پی ایس ریٹائرڈ ڈی جی پی نے بھی شرکت کی،

 

نمائش کا افتتاح مہمان خصوصی ڈاکٹر عثمان صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا، مہمان خصوصی، انتظامیہ کے تمام اراکین، اسکول لیڈر سید مقصود علی صاحب ،اکیڈمک ڈائریکٹر جناب ولایت علی صاحب نے نمائش کا معائنہ کیا اور فرداً فرداً طلبہ سے بات چیت کی اور طلباء کی کوششوں کو خوب سراہا طلبہ مختلف مضامین کے چارٹس ،ماڈلس، نمونے بہترین انداز میں پیش کیے،

 

صدر معلمہ پرائمری سیکشن محترمہ آفرین شہوار صاحبہ نےخیر مقدمی کلمات کہے، اسکول کے سرپرست اعلی پروفیسر ایم ایم انور صاحب نے مہمان خصوصی اور نائب صدر کا تعارف پیش کیا، مہمان خصوصی نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس دور میں سائنس کے میدان میں بے انتہا ترقی ہوئی ہے ہر چیز آسانی سے میسر ہو رہی ہے یہ تمام سائنس کی دین ہے مزید انہوں نے طلبہ کو اپنے زرین مشوروں سے نوازا ،انتظامیہ کے نائب صدر سید انور الہدی نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی ترقی ممکن ہے

 

ورنہ ہم پیچھے رہ جائیں گے لہذا آپ تمام خوب محنت و لگن سے تعلیم حاصل کریں اور قوم و ملت کا نام روشن کریں ،انتظامیہ کے رکن جناب احمد بشیر الدین فاروقی صاحب ریٹائرڈ ڈپٹی ای او نے بھی طلبہ کو مخاطب کیا انتظامیہ کی جانب سے مہمان خصوصی جناب عثمان صاحب اور جناب سید انور الہدی صاحب کی گلپوشی کی گئی ، نمائش میں اولیاءے طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی تمام اساتذہ، طلبہ، اولیاءے طلبہ کے

 

تعاون سے نمائش کامیاب رہی ہائی اسکول کے صدر مدرس جناب سید عبدالباسط صاحب نے شکریہ کہ کلمات کہے اس کے بعد نمائش کا اختتام عمل میں ایا

متعلقہ خبریں

Back to top button