انٹر نیشنل

“تخلیق کار انٹرنیشنل” کے زیر اہتمام عالمی مشاعرہ – مختلف ممالک شعراء کی شرکت 

رپورٹ ایم آئی ظاہر 

تخلیق کار انٹرنیشنل کے عالمی مشاعرہ میں 60 سے زائد شعراء کی شرکت۔ زیب النساء زیبی کی سرپرستی میں عالمی سطح پر ادبی مشاعرہ کا انعقاد۔ اس عالمی مشاعرے میں اردو ادب کی مایہ ناز شخصیات نے شرکت کی۔

 

اردو دنیا کی ممتاز بین الاقوامی تنظیم تخلیق کار انٹرنیشنل (اسلام آباد) کے زیرِ اہتمام ایک شاندار عالمی مشاعرہ 15 اپریل بروز منگل رات آن لائن منعقد ہوا۔ جس میں دنیا بھر سے 60 سے زائد شعراء نے شرکت کی۔ اس عالمی مشاعرے کی سرپرستی معروف ادبی شخصیت محترمہ زیب النساء زیبی نے کی، جو گذشتہ پانچ برسوں کے دوران سینکڑوں ادبی پروگراموں اور عالمی مشاعروں کا انعقاد کر چکی ہیں۔

 

اس عالمی مشاعرے کی میزبانی اور نظامت ممتاز شاعر و استاد الشعرا مختار تلہری (انڈیا) اور تخلیق کار انٹرنیشنل کے سربراہ ارحم روحان نے کی، جو خود ایک معروف مصنف، محقق و مدیر ہیں۔ ارحم روحان کی قیادت میں تنظیم نے گزشتہ دو ماہ میں 60 سے زائد کامیاب ادبی پروگرام منعقد کیے۔ جن میں افسانہ تحقیق تنقید، مقالے، سوانح، سفر نامے کتب کی تقریب پذیرائی ، یاد رفتگاں جشن ، شام پذیرائی گرینڈ عالمی مشاعرے شامل ہیں۔

 

جن میں اردو ادب کی مایہ ناز شخصیات جناب انور شعور، پروفیسر جلیل عالی ڈاکٹر احسان اکبر شامل رہے جب کہ وصی شاہ، سلمان گیلانی، فرحت عباس شاہ ،اصغر ندیم سید، افتخار عارف اور دیگر معتبر و معزز شعرا نے زوم کے ابتدائی پروگراموں میں شرکت فر مائی ۔اس مشاعرے کے صدارتی پینل میں ہندوستان کے مشہور استاد شعرا حلیم صابر ، ڈاکٹر شفیع سیتا پوری ،عزیز بلگامی ، فصیح احمد ساحر ، نذیر فتح پوری ،مشتاق احمد نوری ، غفران اشرفی، نذیر فتح پوری ، سرفراز بزمی، شبیر حسن شبیر ، ڈاکٹر روف خیر ،خمار دہلوی جبکہ پاکستان سے ڈاکٹر سعادت سعید ، حسنین بخاری ،محمود گیلانی ریاض ندیم نیازی ڈاکٹر اشرف کمال ،عبدالمجید چٹھہ ہارون رشید تبسم ، ڈاکٹر شبیر احمد قادری، محمد نواز کنول،ڈاکٹر شیخ اقبال ، ڈاکٹر مختار حیات، نظام الدین ناظم، ڈاکٹر شکیل پتا فی۔ بشری فرخ۔ پروفیسر سبین یونس زاہد شمسی ، رشید حسرت، امریکہ سے رشید شیخ ،تنویرپھول ،نجمہ عثمان، منو جہاں

 

کینیڈ ا سے صالح اچھا، راشدحسین، راشد ، نور شمع نور، خالد روف قریشی ۔ فیض جلیل قریشی ، برطانیہ سے ناصر علی سید ۔ قدسیہ قدسی ملائشیا _ ڈاکٹر سعید کریم بیبانی جدہ تھے۔ مہمانان ؐخصوصی میں ہندوستان کے مشہور صحافی اور شاعر ایم آئی ظاہر، رئیس اعظم حیدری، ہدایت حسین، خورشید ازہر، ریحانہ شاہین _ڈاکٹر مقبول منظر ، ڈاکٹر احسان تابش ، ڈاکٹر وفا نقوی۔ جبکہپاکستان سے شہزاد بیگ، ڈاکٹر قمرالطاف ، شاہدہ سردار_ ،تسنیم صنم، ڈاکٹر فرزانہ فرح ، ڈاکٹر جنید آذر ، فرخندہ شمیم ، ڈاکٹر مشرف انجم ، رحمان امجد مراد، مقبول شاکر ،ایوب صابر،شگفتہ شفیق ڈاکٹر نجمہ شاہین ، ڈاکٹر ظفر اقبال جاذب ،کامران نذیر، فرخندہ شمیم ، ڈاکٹر نجمہ شاہین سویڈن سے رانا افتخار ثاقب ،فیاض وردگ کویت، ،شمیم زمانوی بنگلہ دیش ، امت الحی وفا اسٹریلیا،

نغمانہ کنول ، سیمیں برلاس برطانیہ

ایاز مفتی امریکہ۔

مشاعرے میں شرکت کرنے والے دیگر شعرا میں درج ذیل قابلِ ذکر نام شامل تھے:

 

مہمانان محتشم / ذی وقار ابراہیم نوری ایرانہندوستان سے ساجدہ صبا، رونق افروز، شاہد سنگار پوری ، سشراق احمد، تصدیق احمد ، اسلام شکار پوری ، مبین احمد زخم، اقبال گوہر،ڈاکٹر سخی سرمست، ثمینہ تاج ، شمائلہ آفرین، نفیسہ سلطانہ انا ، رفعت آسیہ شاہین ، نادرہ ناز عطیہ نور ، طلعت پروین ، خادم ِ رسول ، ر یاض رحیم ، اے آر ساغر ، ڈاکٹر کمال اختر، رونق افروز ، علی احمد شاہ کینیڈا شاہین برلاس امریکہ، نور جمشید پوری ریاض، عباس شاداب گلزار دانش جنوبی افر یکہ، عظمی جون آذر بائیجان سر فراز حیسن ، لیاقت علی عہد ، شہناز بانو بر طانیہ، پاکستان سے ڈاکٹر تنویر سرور، زعیم رشید ، گل ارباب،نسرین گل،

 

فر یحہ باجوہ، حمیرا قریشی روبینہ شاہین ، بے بیاک ڈیروی ، شاہانہ ناز ، ڈاکٹر صابرہ شاہین ، کاوش کاظمی، ڈاکٹر پونم نورین ،افضل ہزاروی حاجی رضوان حیدر، ریحانہ عثمانی، ساجدہ انور ، الیاس آتش،جیا علی ، گل ارباب، ڈاکٹر رابعہ بتول، منزہ جاوید، راحت رخسانہ، شیراز انجم ، نرگس رضا ، نرگس نور ، ڈاکٹر رابعہ بتول ، ثمینہ رحمت، اور دیگر۔مشاعرے میں پیش کیا گیا کلام فکری، اصلاحی، ادبی اور فنی اعتبار سے بے مثال تھا، جس نے سامعین کو دیر تک مسحور کیے رکھا۔

 

پروگرام کے آخر میں محترمہ زیب النساء زیبی نے تمام شعرا، شرکاء اور منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button