تلنگانہ

تلنگانہ میں گروپ 1 کی ملازمتوں پر تقررات کے عمل میں ہائی کورٹ کی روک

تلنگانہ میں گروپ-1 کی ملازمتوں پر تقررات کے عمل میں ہائی کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ جب تک مقدمے کی مکمل سماعت مکمل نہیں ہوتی، امیدواروں کو تقرری کے مکتوبات نہ دیے جائیں

 

۔تاہم، عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ اس دوران منتخب امیدواروں کے اسناد (سرٹیفکیٹس) کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے کی اجازت ہے۔

 

واضح رہے کہ گروپ-1 امتحان میں بے قاعدگیوں کا الزام لگاتے ہوئے تقریباً 20 امیدواروں نے ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ جمعرات کے روز ان درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے یہ عبوری احکامات جاری کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button