جنرل نیوز

پہلگام دہشت گرد حملے کی مولانا محمد سعید احمد قاسمی، صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم، اور مفتی جلال الدین قاسمی، سکریٹری جمعیت العلماء ضلع کھمم نے کی مذمت

پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی گئی۔ مولانا محمد سعید احمد قاسمی، صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم، اور مفتی جلال الدین قاسمی، سکریٹری جمعیت العلماء ضلع کھمم نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ مذہبِ اسلام میں ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے برابر ہے۔ دہشت گردی اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

 

انہوں نے پہلگام میں پیش آئے واقعے کو بزدلانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم سیاحوں پر حملہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا عمل ہے۔ ایسے واقعات نہ صرف انسانیت کے خلاف ہیں بلکہ ملک کے امن کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

 

انہوں نے اس حملے کو کسی مخصوص طبقے سے جوڑنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔ قرآن مجید اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہمیں سکھاتی ہیں کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہی اصل انسانیت ہے۔

 

مولانا اور مفتی صاحب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہلگام حملے کے مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے

متعلقہ خبریں

Back to top button