نیشنل

رکن اسمبلی امین الاسلام پر پاکستان کی تائید میں بیان دینے پر غداری کا مقدمہ

گوہاٹی: پہلگام میں پیش آئے دہشت گرد حملے کے بعد  پاکستان کی حمایت کرنے والے بیان پر آسام میں اپوزیشن پارٹی اے آئی یو ڈی ایف  کے ایم ایل اے امین الاسلام کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

 

آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسوا سرما نے بتایا کہ امین الاسلام پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ AIUDF پارٹی نے واضح کیا کہ امین الاسلام کے بیان سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے، اور یہ بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔

 

چیف منسٹر ہیمنت نے خبردار کیا کہ دہشت گرد حملے پر پاکستان کی حمایت میں کوئی بھی بات کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button