جنرل نیوز

نظام آباد اقلیتی سلم علاقوں میں راشن سپلائی سنٹر کے قیام کیلئے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پرمجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے کامیاب و موثر نمائیدگی 

نظام آباد اقلیتی سلم علاقوں میں راشن سپلائی سنٹر کے قیام کیلئے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پرمجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے کامیاب و موثر نمائیدگی

بابن صاحب پہاڑی پر راشن سپلائی سنٹر کا افتتاح.

.مقامی عوام کا ضلع کلکٹر ،صدر مجلس اسد الین اویسی،آر ڈی او اور مجلسی قائدین سے اظہار تشکر ۔

نظام آباد 26/اپریل (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے کنٹرول شاپس (راشن شاپس) کے متعلق کامیاب سفارش کے بعد ڈیویثزن 11 بابن صاحب پہاڑی میں راشن سپلائی سرویس پوائنٹ کا افتتاح. نظام آباد مجلسی قائدین نے گزشتہ سال 28/ڈسمبر کو دارالسلام حیدرآباد پہنچ کر صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین سے ملاقات کے موقع پر بیرسٹر اسد الدین اویسی کو بتایا تھا کہ شہر نظام آباد کے مختلف اقلیتی سلم علاقوں کی عوام کو راشن کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں میں جانا پڑرہا ہے. آٹو کے ذریعے جانے اور آنے میں غریب عوام کو شدید مشکلات و دشواریوں کا سامنا ہے علاوہ ازیں آٹو کے اخراجات بھی برداشت کرنا پڑتا ہے.

 

اس خصوص میں صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے نظام آباد مجلس قائدین سے تفصیلی بات چیت کے بعد ضلع کلکٹر نظام آباد راجیو گاندھی ہنمنتو سے بذریعہ فون بات کرتے ہوئے نظام آباد شہر کے مختلف سلم علاقوں کنٹرول شاپس(راشن شاپس) منظور کرنے پر توجہ مبذول کروائی. ساتھ ہی ساتھ اپنا ایک تحریری لیٹر پیڈ ضلع کلکٹر کو بذریعہ نظام آباد مجلس قائدین روانہ کیا. 31/ڈسمبر 2024 کو نظام آباد مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے ملاقات کرتے ہوئے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کا تحریری مکتوب انھیں حوالے کیا. ضلع کلکٹر نے آر ڈی او نظام آباد کو شہر کے مختلف سلم اقلیتی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے اس خصوص میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی

 

. آر ڈی او راجندر کمار نے نارتھ اور ساوتھ ایم آر اوز اور نظام آباد مجلسی قائدین کے ہمراہ شہر کے مختلف سلم اقلیتی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ڈیویثزن 13 اور 14 کے سنٹر پوائنٹ راشن تقسیم مرکز کا بتاریخ 10/فروری 2025 ڈیویثزن 14 اکبر باغ میں افتتاح عمل میں لایا تھا. آج ڈیویثزن 11،12 کے راشن سپلائی کے سنٹر پوائنٹ ڈیویثزن 11 بابن صاحب پہاڑی علاقے میں عمل میں آیا.

 

اس راشن تقسیم پوائنٹ کے قیام سے وینگل راؤ نگر کالونی. نذہت نگر. اسد بابانگر. ساگر ہلز کالونی. ڈوڈو کمریا کالونی کے غریب عوام کو ان راشن شاپس تقسیم مراکز سے چاول کے حصول میں سہولیات میسر ہوگی. یکم/مئی کو کنٹرول شاپس سپلائی پوائنٹ پر چاول کی تقسیم کا آغاز کیا جائے گا. ڈیویثزن 11 اور 12 کی عوام نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو اور صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی. فلور لیڈر مجلس اکبر الدین اویسی نظام آباد مجلس انچارج و رکن اسمبلی ملک پیٹھ احمد بن عبداللہ بلعلہ اور نظام آباد مجلسی قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے

 

. اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین. سینئر قائد مجلس و سابقہ ڈپٹی میئر میر مجاز علی. ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد. سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض احمد. سید زکی الدین. عبدالسلیم. سید رفیع. کے علاوہ ارشد پاشاہ. خلیل احمد. یوتھ لیڈر پرویز احمد. امر فاروق. سید لطیف کے علاوہ ان مختلف سلم اقلیتی علاقوں کی عوام موجود تھے.

متعلقہ خبریں

Back to top button