جنرل نیوز

مسجد قاسم بیگ بودھن میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے جمعیۃ علماء ہند کی رکنیت حاصل کی

 

ملت اسلامیہ کی دینی قیادت، ملی مسائل کے حل، آئینی تحفظات کے دفاع اور امت کے اتحاد کے لیے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر ممبرسازی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں بروز جمعہ ، 25/ اپریل 2025ء ، مسجد قاسم بیگ، رئیس پیٹھ، بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کا ممبر سازی کیمپ لگایا گیا، جس میں کثیر تعداد میں مسلمانوں نے جمعیۃ علماء ہند کی رکنیت حاصل کی۔

 

الحمدللہ بودھن میں ماہ رمضان المبارک ۱۴۴۶ھ سے جمعیۃ علماء کی ممبر سازی مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت بودھن شہر کی مختلف مساجد میں کاونٹر لگا کر ممبر سازی کا عمل جاری ہے جن میں مسجد مشائخ رنجل بیس، جامع مسجد شکرنگر، مدنی مسجد قدیم بس اسٹانڈ، جامع مسجد رئیس پیٹھ، مسجد خواجہ رئیس پیٹھ، مسجد قاسم بیگ رئیس پیٹھ، مدینہ مسجد آچن پلی، مسجد مومنان رنجل بیس شامل ہیں

 

*اس موقع پر مفتی سید جنید صاحب امام و خطیب مسجد قاسم نے کہاکہ جمعیۃ علماء ایک دینی اور ملی تحریک ہے جس نے ہر دور میں قوم کی رہنمائی کی ہے۔ آج اس تنظیم کو مزید منظم اور متحرک بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے زیادہ سے زیادہ ممبرسازی ناگزیر ہے*

 

*حافظ محسن خان صاحب معتمد مدرسہ دارالعلوم عربیہ حفاظ رئیس پیٹھ نے اپنے صحافتی بیان میں کہاکہ اس مہم کا مقصد ہر باشعور مسلمان کو جمعیۃ کے دست و بازو کے طور پر متحرک کرنا ہے تاکہ موجودہ فتنہ انگیز حالات میں ملت ایک مضبوط اور مؤثر آواز بن کر اُبھر سکے۔*

مسجد قاسم بیگ رئیس پیٹھ بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم میں موجود حاضرین میں حافظ محمد افسر صاحب مظہری ناظم مدرسہ عزیز المدارس، مولوی سید تنویر حسین صاحب نائب ناظم مدرسہ خیرالعلوم، حافظ محمد محسن خان صاحب، محترم جناب جنید احمد خلیل صاحب رئیس پیٹھ، حافظ عقیل الدین انجینئر، حافظ محمد اصفان، حافظ محمد عتیق الدین ٹیچر، مولوی محمد یونس صاحب شکرنگر و دیگر معززین شہر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button