عادل آباد اسٹاف رپورٹر محمد شاہد احمد توکل کو اردو صحافت میں دیرینہ خدمات کے اعتراف میں تبسم فریدی ایوارڈ

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے اردو سے وابستہ صحافیوں کے سالانہ ایوارڈ تقریب برائے سال 24-2023
ہفتہ کے روز پریس کلب قدیم ، فتح میدان ، بشیر باغ حیدرآباد میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر روزنامہ اعتماد سے وابستہ متحدہ ضلع عادل آباد اسٹاف رپورٹر و سینئر صحافی محمد شاہد احمد توکل کو اردو صحافت میں دیرینہ خدمات کے اعتراف میں تبسم فریدی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس تقریب میں حکومت کے مشیر جناب محمد علی شبیر اور بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد، میڈیا اکیڈيمی چیرمین سری نواس ریڈی، ٹی ڈبلیو جے یو ریاستی صدر خواجہ وراہت علی،ٹی یو ڈبلیو جے ایف راستی صدر ایم ایے ماجد، سیکریٹری غوث محی الدین،نائب صدور ،اعجاز خان، جیلانی صاحب، محمد محسن، ایڈیٹر ان چیف نظام آباد مارننگ ٹایمز اشفاق خان نے تہنت پیش کی۔محمد شاہد احمد توکل کو ایوارڈ حاصل ہونے پر سینئر صحافی محبوب خان، سینئر صحافی حمید اللہ انور، صحافی محمد اصف الدین ،صحافی حافظ خضر احمد یافعی، عمیم شریف، ، محمد محسن ،عصمت علی ،شیخ معیز ،محمد عبدلشفیع ،تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن شاخ عادل آباد کے ذمے داران ،ضلع عادل آباد کے اردو اور دیگر زبانوں سے وابسطہ صحافیوں،سیاسی و سماجی شخصیات دوست و احباب اور رشتہ دروں نے خوب دعاؤں سے نوازا اور مزید نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔