بزم فروغ اردو کے زیر اہتمام شخصیت سازی پر ٹرنر نعیم جاوید کا لکچر

حیدرآباد ۔ کے این واصف
ادارئے ھدف برائے شخصیت سازی کے ٹرنر نعیم جاوید نے “شخصیت سازی کا نصاب؛ شعورِ مسرّت ، وقارِ غم اور توازنِ جذبات”کے عنوان سے ریاض مین ایک عالمانہ لکچر دیا جس کا اہتمام بزم فروغ اردو سعودی عرب نے کیاتھا۔
بزم کے صدر باسط ابو معاذ نے مہمانان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مستقبل میں اُردو کے امکانی سرگرمیوں کا تفصیلی ذکر کیا جیسے طلباء میں تقریری، تحریری مقابلوں کا انعقاد، علمی موضوعات پر تقاریر اور شعری محفلوں کا اہتمام وغیرہ۔ ممتاز دانشور نعیم جاوید نے موضوع پر اپنے خاص رنگ مین دانشورانہ گفتگو کی۔ انھون نے کہا کہ ہمارے ٹھکانوں کی طرح ہمارا نفسیاتی پتہ کیاہے۔ ہم کن جذبات کے ہمسائیہ ہین، کن رویوں کو قریب اور دور رکھتے ہیں۔
کسی کی نکھری شخصیت ایک ایسا انفرادی ملکہ ہے جو باہمی رویوں، اقدار کے حسن، مسرتون کے محرکات اور حقیقی خوشیون کے اسباب اور غمون سے حاصل حکمتوں پر شخصیت کے توازن کا انحصار ہوتاہے۔ بزم کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق پروگرام میں مہمانوں کی شال پوشی اور گلدستوں کی سوغات پیش کئی۔ جنہین تہنیت پیش کی گئی ان مین ڈاکٹر اشرف علی، ڈاکٹر ادریس، آفتاب نظامی، صحافی عبد القیوم نعیم شامل تھے۔
تقریب کا آغاز مولانا منصور قاسمی کی قراءت کلام پاک سے ہوا۔ عبدالرحمن عمری راشد نے نعت مبارکہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ علم و آگہی کے اس پروگرام کی نظامت کے فرائض بزم کے جنرل سیکرٹری مسعود غازی نے انجام دئیے۔ تقریب مین ریاض کی سماجی تنظیمون کے اراکین اور دیگر حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شمس بھونگیری کے ہدیہ تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔